تاریخ شائع کریں2021 31 July گھنٹہ 17:56
خبر کا کوڈ : 513546

جموں کشمیر کے حوالے سے بھارتی بیان مسترد

بھارت نے سات دہائیوں سے زائد عرصے سے جموں وکشمیر کے حصوں پر غیرقانونی قبضہ کررکھا ہے۔ زاہد حفیظ چوہدری نےکہا کہ بھارت کو اس معاملے میں بیان دینے کا کسی قسم کا کوئی حق حاصل نہیں ،جموں وکشمیربھارت کانام نہاد اٹوٹ انگ نہ تو پہلے کبھی تھا اور نہ ہی آئندہ ہوگا۔
جموں کشمیر کے حوالے سے بھارتی بیان مسترد
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جموں کشمیر کے حوالے سے بھارتی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر ایک تسلیم شدہ تنازعہ ہے۔ جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہ تھا، نہ ہے اور نہ رہے گا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے جموں کشمیر کے حوالے سے بھارتی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر ایک تسلیم شدہ تنازعہ ہے۔ جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہ تھا، نہ ہے اور نہ رہے گا۔

زاہد حفیظ چوہدری  نے کہا کہ تنازعہ جموں وکشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر قدیم ترین معاملہ ہے جو بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے حل طلب ہے،جھوٹے اور من گھڑت دعووں سے بھارت اس حقیقت کو بدل نہیں سکتا ۔

بھارت نے سات دہائیوں سے زائد عرصے سے جموں وکشمیر کے حصوں پر غیرقانونی قبضہ کررکھا ہے۔ زاہد حفیظ چوہدری نےکہا کہ بھارت کو اس معاملے میں بیان دینے کا کسی قسم کا کوئی حق حاصل نہیں ،جموں وکشمیربھارت کانام نہاد اٹوٹ انگ نہ تو پہلے کبھی تھا اور نہ ہی آئندہ ہوگا۔

 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں ثبوت ہیں کہ ریاست جموں وکشمیر کا حتمی حل اقوام متحدہ کی نگرانی میں غیرجانبدارانہ اور آزادانہ رائے شماری کے انعقاد کے ذریعے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہوگا،عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ جموں وکشمیر کی حیثیت میں تبدیلی اور مقبوضہ خطے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لئے بھارت کے 5اگست 2019ءکے غیرقانونی اور یک طرفہ اقدامات اقوام متحدہ کے منشور، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو فوری طور پر جموں وکشمیر کے حصوں سے اپنا غیرقانونی قبضہ ختم کرنا چاہیے اور تنازعہ جموں وکشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر من وعن اور فوری طور پرعمل درآمد کرنا چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdcdos0k9yt0fk6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ