QR codeQR code

یمن کے مختلف علاقوں میں جارح سعودی اتحاد کے حملے جاری ہیں

31 Jul 2021 گھنٹہ 16:59

سعودی اتحاد کے بمبار طیاروں نے یمن کے مرکزی صوبے مآرب کے العبدیہ ضلع پر تین بار بمباری کی ہےاس رپورٹ کے مطابق جاری سعودی اتحاد کی جانب سے صوبہ جوف کے خب الشعف ضلع میں واقع الظھرہ علاقے کو بھی دو بار حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

درایں اثنا یمن کے فوجی ذرائع نے جارح سعودی اتحاد کی جانب سے الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رہنے کی خبردی ہے اور اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے  کے دوران جارح سعودی اتحاد نے اس صوبے کو ایک سو چھتیس بار توپخانوں اور نیم بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا کر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

جارح سعودی اتحاد نے گذشتہ دنوں کے دوران صوبہ مآرب ، الجوف اور صعدہ پر کئی بار بمباری کی ہےسعودی عرب امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو جارحانہ حملوں  کا نشانہ بنانے کے ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے

خبر کا کوڈ: 513536

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/513536/یمن-کے-مختلف-علاقوں-میں-جارح-سعودی-اتحاد-حملے-جاری-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com