تاریخ شائع کریں2021 31 July گھنٹہ 16:46
خبر کا کوڈ : 513529

تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے حملے میں 24 عراقی جاں بحق

دہشتگرد تکفیری گروہ داعش نے کل رات صوبہ صلاح الدین کے شہر یثرب میں ایک مجلس ترحیم کے موقع پر سکیورٹی فورسز اور عوام پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے۔
تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے حملے میں 24 عراقی جاں بحق
عراقی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے حملے میں 24 عراقی جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

دہشتگرد تکفیری گروہ داعش نے کل رات صوبہ صلاح الدین کے شہر یثرب میں ایک مجلس ترحیم کے موقع پر سکیورٹی فورسز اور عوام پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے۔ اس دلخراش واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے اعلان کے باوجود اس تکفیری گروہ کے کچھ عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ کاروائیاں کر کے عراقی عوام میں دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، حالانکہ الیوم السابع کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز عراق کے شہر موصل اور کرکوک میں روپوش اور باقیماندہ داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcewx8nojh8zni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ