تاریخ شائع کریں2021 29 July گھنٹہ 15:50
خبر کا کوڈ : 513342

دنیا بھر میں عید غدیر کا جشن انتہائی شان و شوکت کے ساتھ منایا جارہا ہے

یوں تو پیغمبر اسلام (ص) کی پوری حیات طیبہ مختلف جہتوں سے اہمیت کی حامل ہے لیکن واقعہ غدیر آپ کی حیات مبارکہ کا ایک اہم ترین واقعہ ہے۔آپ(ص) نے غدیر خم کے اہم خطبے میں فرمایا کہ "من کنت مولاہ فہذا علی مولاہ"۔ جس کا میں مولا ہوں میرے بعد علی اس کے مولا ہیں۔
دنیا بھر میں عید غدیر کا جشن انتہائی شان و شوکت کے ساتھ منایا جارہا ہے
غدیر خم مکہ و مدینہ کے درمیان واقع اس علاقے کا نام ہے جہاں سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجۃ الوداع کے بعد حکم خداوندی سے حضرت علی علیہ السلام کو اپنا جانشین اور ولی مقرر کرنے کا اعلان فرمایا۔

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا بھر میں عید غدیر کا جشن انتہائی شان و شوکت کے ساتھ منایا جارہا ہے اورعید غدیر کی مناسبت سے ہر طرف جشن اور محفلوں کا سلسلہ جاری ہے اور عمارتوں ، مساجد اور امام بارگاہوں جبکہ نجف اشرف میں مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے حرم مطہر، کربلائے معلی میں حضرت امام حسین اور حضرت ابوالفضل العباس علیہم السلام اور اسی طرح مشہد مقدس میں حضرت امام رضا (ع) اور قم میں حضرت فاطمہ معصومہ (س) اور شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے  اور عید غدیر کا جشن بہت ہی شان و شوکت اور کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے منایا جا رہا ہے-

یوں تو پیغمبر اسلام (ص) کی پوری حیات طیبہ مختلف جہتوں سے اہمیت کی حامل ہے لیکن واقعہ غدیر آپ کی حیات مبارکہ کا ایک اہم ترین واقعہ ہے۔

آپ(ص) نے غدیر خم کے اہم خطبے میں فرمایا کہ "من کنت مولاہ فہذا علی مولاہ"۔ جس کا میں مولا ہوں میرے بعد علی اس کے مولا ہیں۔

تقریب خبررسان ایجنسی عید غدیر کے اس بابرکت اور پر مسرت موقع پر اپنے تمام سامعین، ناظرین اور چاہنے والوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdchkxnmi23nzxd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ