تاریخ شائع کریں2021 27 July گھنٹہ 21:44
خبر کا کوڈ : 513145

ایران کی انٹیلیجنس کی کاروائی، موساد کے کئی ایجنٹوں اور جاسوسوں کو گرفتار

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹلیجنس کے انسداد جاسوسی کے ڈائریکٹر جنرل نے اعلان کیا ہے کہ  اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے موساد کے کئی ایجنٹوں اور جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایران کی انٹیلیجنس کی کاروائی، موساد کے کئی ایجنٹوں اور جاسوسوں کو گرفتار
اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے موساد کے کئی ایجنٹوں اور جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹلیجنس کے انسداد جاسوسی کے ڈائریکٹر جنرل نے اعلان کیا ہے کہ  اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے موساد کے کئی ایجنٹوں اور جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے اندرون ملک اور بیرون ملک وسیع اقدامات اور  اطلاعات کی بنیاد پراسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد پر کاری ضرب وارد کی ہے اور موساد سے منسلک اور وابستہ کئی ایجنٹوں اور جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیلی ایجنٹوں کو مغربی سرحد سے بھاری اسلحہ کے ساتھ ایران میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا گيا ہے۔

ایرانی وزارت اٹیلیجنس  کے انسداد جاسوسی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اسرائيل کی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ ایران میں بڑے پیمانے پر تخریبی کارروائی کرنا چاہتے تھے لیکن امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے انھیں بروقت گرفتار کرکے ان کے شوم منصوبے کو ناکام بنادیا اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد پر کاری ضرب وارد کی ہے۔

ایرانی وزارت اٹیلیجنس  کے انسداد جاسوسی کے ڈائریکٹر نے ایران کے مغربی صوبوں کے عوام کی ہوشیاری پر شکریہ بھی ادا کیا۔
 
https://taghribnews.com/vdci5pawwt1azz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ