تاریخ شائع کریں2021 27 July گھنٹہ 18:11
خبر کا کوڈ : 513119

گذشتہ ایک ہفتے میں امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں چار سو تیس افراد ہلاک

اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی عوام کا کہنا ہے کہ کورونا بندشوں کے اختتام پر ٹیکساس میں ہیوسٹن سے لے کر مغربی پینسلوانیا میں سن پیٹرزبرگ تک ہتھیاروں کا استعال اور فائرنگ کے واقعات میں بری طرح سے اضافہ ہو گیا ہے۔ 
گذشتہ ایک ہفتے میں امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں چار سو تیس افراد ہلاک
گذشتہ ایک ہفتے کے دوران امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں کم سے کم چار سو تیس افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی عوام کا کہنا ہے کہ کورونا بندشوں کے اختتام پر ٹیکساس میں ہیوسٹن سے لے کر مغربی پینسلوانیا میں سن پیٹرزبرگ تک ہتھیاروں کا استعال اور فائرنگ کے واقعات میں بری طرح سے اضافہ ہو گیا ہے۔ 

اس رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں شیکاگو میں مجموعی طور پر اکیاون افراد فائرنگ کا نشانہ بنے جن میں سے سات افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں پندرہ اور سولہ سال کے نوجوان بھی شامل ہیں، جبکہ شیکاگو میں رواں سال کے دوران دو سے زائد بچے اور نوجوان فائرنگ کا نشانہ بنے ہیں۔

اتوار کے روز سیاٹل میں ہونے والی فائرنگ میں تین افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے۔

اے بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیویارک میں فائرنگ کا نشانہ بننے والے افراد سے متعلق تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ تقریبا ستانوے فیصد غیر سفید فام امریکی شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcjvteihuqevvz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ