تاریخ شائع کریں2021 27 July گھنٹہ 18:08
خبر کا کوڈ : 513118

صہیونی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

فلسطینی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق  گذشتہ روزمقبوضہ غرب اردن کے علاقےمیں قابض فوج کی بلاجواز اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میںابووین سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ ایک اور فلسطینی یوسف نواف محارب شدید زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
صہیونی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید
 شہید فلسطینی کو صہیونی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے کمر میں کئی گولیاں ماری تھیں جس کے باعث فلسطینی جان کی بازی ہار گیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق  گذشتہ روزمقبوضہ غرب اردن کے علاقےمیں قابض فوج کی بلاجواز اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میںابووین سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ ایک اور فلسطینی یوسف نواف محارب شدید زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

واضح رہے کہ ماہِ اپریل میں اسرائیلی فورسز اور صہیونی آبادکاروں کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس سمیت دریائے اردن کے مغربی کنارے اور اسرائیل کے اندر واقع عرب شہروں پر حملوں میں بیسیوں فلسطینی شہیداور ہزاروں زخمی ہو گئے تھےجبکہ متعدد کو اسرائیل کی صہیونی فوج نےحراست میں لیتے ہوئےنامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcizpawvt1azz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ