تاریخ شائع کریں2021 27 July گھنٹہ 18:07
خبر کا کوڈ : 513117

اسرائیل کے نو منتخب حکومت کے نئے وزیرخارجہ کا مراکش کے دورہ کا اعلان

اسرائیلی وزیر خارجہ نے اپنے اس دورے مراکش  کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ ان کے اس دورے کا مقصددونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کو تقویت دینا  اور دونوں ملکوں کے درمیان نئے سیاحتی اور تجارتی معاہدوں کا آغاز ہے۔
اسرائیل کے نو منتخب حکومت کے نئے وزیرخارجہ کا مراکش کے دورہ کا اعلان
 ٹرمپ انتظامیہ کی کوششوں سے ہونے والی ڈیلز کے نتیجے میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بنانے والے ممالک میں  متحدہ عرب امارات ، بحرین اور سوڈان کے علاوہ مراکش بھی شامل ہےجس نے اسرائیل کو تسلیم کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیل کی نو منتخب حکومت کے نئے وزیرخارجہ یائر لیپداب روم اورمتحدہ عرب امارات کے بعد پہلی مرتبہ مراکش کا دورہ کریں گے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے اپنے اس دورے مراکش  کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ ان کے اس دورے کا مقصددونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کو تقویت دینا  اور دونوں ملکوں کے درمیان نئے سیاحتی اور تجارتی معاہدوں کا آغاز ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور مراکش کے درمیان گزشتہ سال دوبارہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد یہ دورہ کسی بھی اسرائیلی عہدیدارکا  پہلا دورہ ہوگا جبکہ مراکش ان چار عرب ممالک میں شامل ہے جنہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کی کوششوں سے ہونے والی ڈیلز کے نتیجے میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بنائے تھے، باقی ممالک میں متحدہ عرب امارات ، بحرین اور سوڈان شامل ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchzxnmq23nzzd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ