تاریخ شائع کریں2021 27 July گھنٹہ 17:40
خبر کا کوڈ : 513114

چین کے نائب وزیر خارجہ نے اپنی امریکی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین 2 روزہ دورے پر چین پہنچیں جہاں انہوں نے اپنے چینی ہم منصب سےباہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
چین کے نائب وزیر خارجہ نے اپنی امریکی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں
چین کے نائب وزیر خارجہ نے اپنی امریکی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ کو اپنی انتہائی گمراہ کن ذہنیت اور خطرناک پالیسی کو تبدیل کرنا چاہیے اور چین کو اپنے داخلی مسائل کا مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین 2 روزہ دورے پر چین پہنچیں جہاں انہوں نے اپنے چینی ہم منصب سےباہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران نائب وزیر خارجہ ژائی فینگ نے امریکی ہم منصب وینڈی شرمین سے کہا کہ امریکہ چین کو برا بھلا کہہ کر کسی نہ کسی طرح اپنے داخلی مسائل کے لیے  چین کو مورد الزام ٹھہراتا ہے۔

چینی نائب وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب سے مزید کہا کہ امریکہ اپنی انتہائی گمراہ کن ذہنیت اور خطرناک پالیسی کو تبدیل کرے۔ ہمیں اندازہ ہے کہ امریکہ چین کو اپنا دشمن تصور کرتا ہے۔

امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے بھی امریکی تحفطات کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے چین کی جانب سے سائبر کرائم، معاشی پابندیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جانب توجہ دلائی۔
 
https://taghribnews.com/vdcezx8nejh8zzi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ