تاریخ شائع کریں2021 25 July گھنٹہ 22:39
خبر کا کوڈ : 512884

قطر کے وزیر خارجہ ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچے گے

 قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے اتوار کو تہران پہنچنے پر ایران کے منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔
قطر کے وزیر خارجہ ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچے گے
قطر کے وزیر خارجہ ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچے ہیں جہاں انہوں نے منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی۔

 قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے اتوار کو تہران پہنچنے پر ایران کے منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اسی طرح خطے اور افغانستان کی صورتحال بھی زیرغور آئی۔

اس ملاقات میں ایران کے منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران اور قطر کے عوام  دینی لحاظ سے برادر ہیں اور ایک دوسرے کے قابل اعتماد دوست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک بھروسے مند دوست اور بہترین پڑوسی ہے اور آپ یقین رکھئے کہ ایران اپنے ہمسایوں کا خیرخواہ ہے۔

منتخب صدر نے کہا کہ علاقے میں بدامنی کی جڑیں علاقے سے باہر تلاش کی جانی چاہئے اور علاقے کے مسائل کا حل علاقائی ملکوں کے درمیان باہمی تعاون ہے- قطر کے وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں ایران کے منتخب صدر کو  امیر قطر کا سلام پہنچاتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک علاقے میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے ایران کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔

قبل ازیں ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے تہران میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے مختلف مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
https://taghribnews.com/vdch6inmk23nz6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ