تاریخ شائع کریں2021 25 July گھنٹہ 17:56
خبر کا کوڈ : 512847

صیہونی فوجیوں کے حملے میں کم از کم 3 فلسطینی زخمی

غاصب صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کے لیے قائم غیر قانونی بستیوں کے خلاف مظاہرے میں حصہ لینے والے فلسطینیوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی زخمی ہو گئے۔
صیہونی فوجیوں کے حملے میں کم از کم 3 فلسطینی زخمی
صیہونی حکومت کے غیر قانونی و غیر انسانی اقدامات کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں کم از کم 3 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

غاصب صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کے لیے قائم غیر قانونی بستیوں کے خلاف مظاہرے میں حصہ لینے والے فلسطینیوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی زخمی ہو گئے۔ صیہونی فوجیوں نے ربرکی گولیوں اور آنسو گیس سے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔

فلسطینی مسلمان غرب اردن کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی صہیونی آباد کاری کے خلاف مسلسل مظاہرے کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بعض عرب حکام کی جانب سے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کئے جانے کے بعد سے غیرقانونی صیہونی آبادکاری کا عمل مزید تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcgtx9nuak9q74.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ