تاریخ شائع کریں2021 21 July گھنٹہ 16:31
خبر کا کوڈ : 512420

صدر حسن روحانی کا عید الاضحیٰ کے موقع پر اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نام پیغامات

ڈاکٹر روحانی نے اپنے جاری کردہ پیغامات میں امید ظاہر کی کہ مسلمانان عالم اس مبارک عید کے طفیل میں خواہشات نفس کی زنجیروں سے آزاد ہو کر بنی نوع انسانی کے لئے اپنے اندر جذبہ ایثار و فداکاری پیدا کریں
صدر حسن روحانی کا عید الاضحیٰ کے موقع پر اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نام پیغامات
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نام پیغامات ارسال کر کے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

ایوان صدارت کی خصوصی ویب سائٹ کے مطابق صدر حسن روحانی نے بقرعید کو راہ خدا میں دنیوی وابستگیوں کو ختم کر کے اپنے ایمان اور جذبہ اطاعت کو جلا بخشنے سے تعبیر کیا۔

ڈاکٹر روحانی نے اپنے جاری کردہ پیغامات میں امید ظاہر کی کہ مسلمانان عالم اس مبارک عید کے طفیل میں خواہشات نفس کی زنجیروں سے آزاد ہو کر بنی نوع انسانی کے لئے اپنے اندر جذبہ ایثار و فداکاری پیدا کریں اور یوں اپنے حقیقی معبود کی قربت حاصل کر کے راہ کمال کی جانب گامزن ہوں۔

صدر ایران نے اسی طرح اسلامی ممالک کے عوام اور انکے سربراہوں کی کامیابی و سربلندی اور صحت سلامتی کے لئے خدائے سبحان سے دعا کی۔
https://taghribnews.com/vdcdxx0kzyt0fo6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ