تاریخ شائع کریں2021 21 July گھنٹہ 16:19
خبر کا کوڈ : 512413

چین میں آئے بھیانک سیلاب نے کم از کم بارہ افراد کی جان لی

آرمی کے دستے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیوں کے ساتھ  ہی سیلابی پانی کو شہر سے باہر نکالنے کے لیے ریسکیو ورک جاری ہے۔
چین میں آئے بھیانک سیلاب نے کم از کم بارہ افراد کی جان لی
چین کے صوبے ہینان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حکومت کی جانب سے صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق چین کے صوبے ہینان میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال نے تباہی مچادی ہے۔ شدید بارشوں کے باعث 12 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ ایک لاکھ کے قریب افراد محفوظ مقام کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ٹرین سمیت دیگر مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے جب کہ بارشوں کے باعث ایک ڈیم کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ 

بتایا جاتا ہے کہ آرمی کے دستے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیوں کے ساتھ  ہی سیلابی پانی کو شہر سے باہر نکالنے کے لیے ریسکیو ورک جاری ہے۔

دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ نے بارشوں اور سیلاب کے باعث پیدا صورت حال کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfy0dtmw6dyja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ