تاریخ شائع کریں2021 20 July گھنٹہ 22:54
خبر کا کوڈ : 512360

ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کا اسرائیلی پلان لیک

اسرائیل کے عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘کی جاری کردہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ روزقابض ریاست اسرائیل میں اہم سیکیورٹی اجلاس ہوا جس میں صہیونی وزیراعظم نفتالی بینیٹ اور وزیردفاع بینی گینٹز نے بھی شرکت کی جبکہ اجلاس  کی صدارت اسرائیلی آرمی چیف آویف کوخافی نے کی۔
ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کا اسرائیلی پلان لیک
رپورٹ کے مطابق صہیونی حکام کے عسکری اداروں نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بارے میں اتفاق رائے کر لیا ہےاور 5 ہزار شیکل ممکنہ بجٹ پر بھی غور کیا  گیاہے۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘کی جاری کردہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ روزقابض ریاست اسرائیل میں اہم سیکیورٹی اجلاس ہوا جس میں صہیونی وزیراعظم نفتالی بینیٹ اور وزیردفاع بینی گینٹز نے بھی شرکت کی جبکہ اجلاس  کی صدارت اسرائیلی آرمی چیف آویف کوخافی نے کی۔

رپورٹ کے مطابق اس اہم اجلاس میں صہیونی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے وزیر دفاع بینی گینٹز اور آرمی چیف کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے پلان پر  اتفاق رائےکا اظہار کیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی سیکیورٹی اداروں کے مشترکہ اجلاس میں ایرانی جوہری پروگرام کی وجہ سے اسرائیل کو درپیش خطرات کا سنجیدگی سے جائزہ لیا گیااور امکان ظاہر کیا ہے کہ اسرائیل ایران ی ایٹمی پروگرام کو ناکام بنانے کے لیے تہران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کرے گاجبکہ ضرورت پڑنے پر ایران کے جوہری مراکز کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق تینوں سینئر عہدیداروں نے ایران کی جوہری تنصیبات پر ممکنہ حملوں کے لیے 5 ارب شیکل کے بجٹ پر بھی اتفاق کیا ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcg3x9nzak9qw4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ