تاریخ شائع کریں2021 20 July گھنٹہ 15:44
خبر کا کوڈ : 512314

کربلا میں آيت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی ہدایات پر زائرین کے لئے خصوصی انتظامات

زائرین کی سہولت اور انتظامات کے لئے دو ہزار سے زائد رضا کار تعینات کئے جا رہے ہيں جنکی نگرانی اور نظارت کا کام پولیس اور الحشد الشعبی کی مشترکہ ہائی کمان انجام دے گی۔
کربلا میں آيت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی ہدایات پر زائرین کے لئے خصوصی انتظامات
کربلائے معلی کی انتظامیہ نے زائرین کی سہولت اور سیکورٹی کے حوالے سے وسیع انتظامات کی خبر دی ہے۔

یوم عرفہ اور عید الاضحی کے موقع پر آيت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی ہدایات پر زائرین کے لئے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں.

کربلائے معلی کی انتظامیہ نے زائرین کی سہولت اور سیکورٹی کے حوالے سے وسیع انتظامات کی خبر دی ہے۔ کربلائے معلی کے پولیس چیف کے مطابق یوم عرفہ کے موقع پر زائرین کی بڑی تعداد زيارت سے مشرف ہوگی جس کے لئے ضروری انتظامات کر لئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کا زائرین کی سہولت اور انتظامات کے لئے دو ہزار سے زائد رضا کار تعینات کئے جا رہے ہيں جنکی نگرانی اور نظارت کا کام پولیس اور الحشد الشعبی کی مشترکہ ہائی کمان انجام دے گی۔

اطلاعات کے مطابق سیکورٹی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ہی زائرین کو کورونا کی وبا کے پیش نظر ماسک کے استعمال اور حفظان صحت کے اصولوں کی پابندی کئے جانے پر خاص تاکید کی گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ زائرین کا باڈی ٹمپریچر کو چیک کرنے کے لئے الیکٹرونک گيٹ اور طبی عملہ بھی زائرین کی خدمت کے لئے موجود رہے گا۔

خیال رہے کہ آج یوم عرفہ ہے جسے اللہ سے راز و نیاز اور طلب بخشش کے لئے سال کے اہم ترین مواقع میں شمار کیا گیا ہے۔ اس روز فرزند رسول امام حسین علیہ السلام کی زیارت پر خاص تاکید کی گئی ہے اور ساتھ ہی آپ کی تعلیم کردہ اسلام معارف سے لبریز آفاقی دعا، دعائے عرفہ کی قرائت بھی آج کے خاص اعمال میں شامل ہے جسے انجام دینے کے لئے عاشقان اہلبیت (ع) کی بڑی تعداد کربلائے معلیٰ بالخصوص بین الحرمین اکٹھا ہوتی ہے۔

اس سال عالمی وبا کورونا کے پیش نظر کربلا میں غیر ملکی زائرین کا امکان باآسانی فراہم نہیں تاہم عراقی عوام کے علاوہ وہاں مقیم ہزاروں غیر ملکی شہری عرفہ کی مناسبت سے آج کربلا کا رخ کر رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfy0dtjw6dyma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ