> دعائے عرفہ کے معنوی اجتماعات اور پروگرام | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2021 20 July گھنٹہ 15:32
خبر کا کوڈ : 512308

دعائے عرفہ کے معنوی اجتماعات اور پروگرام

روزعرفہ مناسک حج کا آغاز ہے اس دن حاجی میدان عرفات میں جمع ہوتے ہیں اور دعا اور استغفار کے ساتھ حج جیسے فریضے کی ادائیگی کی توفیق نصیب ہونے پر خدا کا شکر بجا لاتے ہیں۔
دعائے عرفہ کے معنوی اجتماعات اور پروگرام
دعائے عرفہ کے معنوی اجتماعات اور پروگرام پورے ایران میں آج شام کے وقت منعقد ہوں گے اور مخلوق اپنے خالق حقیقی کے حضور راز و نیاز کرنے کے ساتھ ساتھ حضرت امام حسین علیہ السلام کی دعائے عرفہ کی تلاوت کریں گے۔

روزعرفہ مناسک حج کا آغاز ہے اس دن حاجی میدان عرفات میں جمع ہوتے ہیں اور دعا اور استغفار کے ساتھ حج جیسے فریضے کی ادائیگی کی توفیق نصیب ہونے پر خدا کا شکر بجا لاتے ہیں۔

روزعرفہ کی اہمیت و عظمت صرف حاجیوں کے لئے ہی نہیں ہے بلکہ تمام مسلمانوں بلکہ اس سے بڑھ کر تمام انسانوں کے لئے خاص اہمیت ہے۔ اس کی عظمت اور اہمیت کے پیش نظر معصومین علیہم السلام سے کچھ مخصوص اعمال، دعا اور مناجات وارد ہوئے ہیں۔

ان میں سے مشہور ترین دعا، حضرت امام حسینؑ کی تعلیم کردہ دعائے عرفہ ہے۔

اس دعا کو امام حسینؑ نے میدان عرفات میں پڑھا اور آج  بھی اگرچہ کوئی میدان عرفات میں حاضر نہ ہو مگر اپنے مولا و آقا کی اقتداء کرتے ہوئے روز عرفہ اس دعا کو پڑھتے ہیں، اس کا بہت ثواب ہے۔

اسی لئے آج ایران کے گوشہ وکنار اور ملک کے مقدس مقامات، امام زادوں کے مقبروں، مساجد اور امامبارگاہوں میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی تعلیم کردہ دعائے عرفہ کے معنوی مراسم کورونا وائرس کی وجہ سے طبی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے منعقد ہوں گے۔
 
https://taghribnews.com/vdciurawvt1azp2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ