تاریخ شائع کریں2021 24 June گھنٹہ 20:41
خبر کا کوڈ : 509094

ایران اور حزب اللہ سے تعلقات اسٹریٹیجک تعلقات کے دائرے میں ہیں

اسماعیل ہنیہ نے ایران کی جانب سے تحریک حماس کی حمایت کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ایران بڑے پیمانے پر استقامت کی حمایت و مدد کرتا ہے اور یہ حمایت بلاشرط اور بلا کسی امید کے جاری ہے۔
ایران اور حزب اللہ سے تعلقات اسٹریٹیجک تعلقات کے دائرے میں ہیں
تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اور حزب اللہ کے ساتھ اس تحریک کے تعلقات بہت اچھے ہیں۔

 تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے موریتانیہ کے اعلی حکام سے ملاقات میں کہا کہ فطری طور پر ایران اور حزب اللہ کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں اور یہ تعلقات اسٹریٹیجک تعلقات کے دائرے میں ہیں۔ 

اسماعیل ہنیہ نے ایران کی جانب سے تحریک حماس کی حمایت کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ایران بڑے پیمانے پر استقامت کی حمایت و مدد کرتا ہے اور یہ حمایت بلاشرط اور بلا کسی امید کے جاری ہے۔

حماس کے سیاسی شعبے کے رکن موسی ابومرزوق نے بھی اعلان کیا ہے کہ حماس کا اعلی سطحی وفد جو موریتانیہ کے دورے پر تھا، بدھ کی شام اس ملک کے اعلی حکام اور سیاسی پارٹیوں و عوامی گروہوں کے رہنماؤں سے ملاقات وگفتگو کے بعد موریتانیہ سے روانہ ہو چکا ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcgyy9ntak9zz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ