تاریخ شائع کریں2021 24 June گھنٹہ 16:23
خبر کا کوڈ : 509073

فلسطین کو  فی الفور 164 ملین ڈالر فراہم کیے جائیں،اقوام متحدہ

ماہ مئی میں اسرائیلی حملوں کے بعد ان تازہ جھڑپوں نے  غزہ کے مکینوں اور فلسطینی مہاجرین پرتباہ کن  اثرات ڈالے ہیں اور یہ اثرات  مقامی عوام پر  تا حال برقرار ہیں جنہیں کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔
فلسطین کو  فی الفور 164 ملین ڈالر فراہم کیے جائیں،اقوام متحدہ
اقوام متحدہ نےعالمی برادری سے غزہ کی پٹی کی موجودہ صورت حال اور فلسطینی مہاجرین کی تباہ حالی کے اثرات کا جائزہ لینے کے بعداپیل کی ہے کہ فلسطین کو  فی الفور 164 ملین ڈالر فراہم کیے جائیں۔

اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین کی جانب سےمقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں صہیونی ریاست کی11روزہ جارحیت کے نتیجےمیں ہونے والی تباہی کے بعد تازہ جھڑپوں سے غزہ کے مکینوں اور فلسطینی مہاجرین کو تباہ کن  اثرات  سے نکالنے کے  لیےفلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد اور بحالی زندگی کے لیےاقوام عالم سے 164 ملین ڈالر کی  مالی اعانت کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کی یومیہ پریس کانفرس میں سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارچ  نے بتایا کہ ہماری اپیل مشرقی القدس سمیت دریائے اُردن کے مغربی کنارے اور غزہ کے فلسطینی مہاجرین کی صورتحال میں جلد از جلد بہتری  کے علاوہ 10 تا 31 مئی  کے دورانیہ میں UNRWA کی جانب سے مذکورہ علاقوں میں ہنگامی مداخلت کا سدباب کیے جانے پر مبنی ہے۔

اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کا کہنا تھا  کہ ماہ مئی میں اسرائیلی حملوں کے بعد ان تازہ جھڑپوں نے  غزہ کے مکینوں اور فلسطینی مہاجرین پرتباہ کن  اثرات ڈالے ہیں اور یہ اثرات  مقامی عوام پر  تا حال برقرار ہیں جنہیں کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔
https://taghribnews.com/vdcd5n0ksyt0zz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ