تاریخ شائع کریں2021 24 June گھنٹہ 16:19
خبر کا کوڈ : 509071

 ایران کی حساس تنصیبات پر حملہ ناکام

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہےکہ گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل نے ایران کی حساس جوہری تنصیب پر بمبارڈرون سے حملہ کرنےکی کوشش کی ہےجسےایرانی دفاعی نظام نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
 ایران کی حساس تنصیبات پر حملہ ناکام
 ایران کی حساس تنصیبات پر حملہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تہران اور بڑی طاقتیں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے کو بحال کرنے کی کوشش میں ویانا میں بات چیت میں مصروف ہیں۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہےکہ گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل نے ایران کی حساس جوہری تنصیب پر بمبارڈرون سے حملہ کرنےکی کوشش کی ہےجسےایرانی دفاعی نظام نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا  نے صہیونی فوج کی ایک ایرانی جوہری مرکز پر حملے کی خبر نشر کی ہے جس میں اسرائیلی ڈرون کا استعمال کیا  گیا ہے، ایرانی جوہری تنصیبات کا  یہ مرکز سینٹرفیوجز کے لئے اجزاء تیار کرتا ہےتاہم خبر کے مطابق  اس ڈرون حملے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

خیال رہے کے ایران کی حساس تنصیبات پر حملہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تہران اور بڑی طاقتیں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے کو بحال کرنے کی کوشش میں ویانا میں بات چیت میں مصروف ہیں ، تین سال قبلc یکطرفہ طور پر اس معاہدے سے پیچھے ہٹ گیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcbz9bs8rhbggp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ