تاریخ شائع کریں2021 24 June گھنٹہ 15:48
خبر کا کوڈ : 509064

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج، 2 اہلکار اور 4 مظاہرین ہلاک

مظاہرین کی جانب سے بھی فوج پر دستی بم پھینکے گئے جس سے دو فوجی افسر ہلاک ہو گئے۔ فوجی ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ احتجاج میں تشدد کا آغاز مظاہرین کی جانب سے کیا گیا۔
میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج، 2 اہلکار اور 4 مظاہرین ہلاک
میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں 2 اہلکار اور 4 مظاہرین ہلاک ہوگئےہیں۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کے دوران فوجی اہلکاروں نے براہ راست عوام پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 مظاہرین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مظاہرین کی جانب سے بھی فوج پر دستی بم پھینکے گئے جس سے دو فوجی افسر ہلاک ہو گئے۔ فوجی ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ احتجاج میں تشدد کا آغاز مظاہرین کی جانب سے کیا گیا۔

واضح رہے کہ میانمار میں رواں برس یکم فروری کو فوج نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا کر میانمار کا اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا اور آنگ سان سوچی کو گھر میں نظربند کر دیا جبکہ اس ملک کے عوام فوجی کودتا کے بعد سے مسلسل احتجاجی مظاہرے کر کے ملک میں جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
 
https://taghribnews.com/vdcd9n0koyt0zz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ