تاریخ شائع کریں2021 24 June گھنٹہ 15:47
خبر کا کوڈ : 509063

امریکہ کی غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں عالمی امن کے لئے خطرناک ہے

خاتون ایرانی سفارتکار نے مزید کہا کہ شام کیخلاف عائد پابندیاں، صرف شامی عوام کے دکھ درد میں اضافہ کرکے تارکین وطن کی اپنی سرزمین میں واپسی کو تاخیر کا شکار کررہی ہیں۔
امریکہ کی غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں عالمی امن کے لئے خطرناک ہے
ایران نے امریکہ کی غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کو عالمی امن کے لئے خطرناک قرار دیتے ہوئے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ اپنے عالمی وعدوں پرعمل کرے ۔

اقوام متحدہ میں تعنیات اسلامی جمہوریہ ایران کی نائب مستقل مندوب زہرا ارشادی نے شام سے متعلق انسان دوستانہ تبدیلیوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں  شام کیخلاف یکطرفہ پابندیوں کی مکمل منسوخی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم بطور ایک ایسا ملک جو کئی دہائیوں سے ظالمانہ پابندیوں کا شکار ہے، خوراک اور ادویات کیخلاف پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔

خاتون ایرانی سفارتکار نے مزید کہا کہ شام کیخلاف عائد پابندیاں، صرف شامی عوام کے دکھ درد میں اضافہ کرکے تارکین وطن کی اپنی سرزمین میں واپسی کو تاخیر کا شکار کررہی ہیں۔

زہرا ارشادی نے کہا کہ یکطرفہ پابندیوں کی مکمل منسوخی اور شام کے بحران کے انسان دوستانہ پہلوؤں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شامی عوام کی مدد  سے نہ فقط شامی عوام کے دکھوں کا مداوا کیا جا سکتا ہے بلکہ  یہ امر اس ملک کے طویل المدتی استحکام میں ممدو معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس  شام اورمشرق وسطی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اس کونسل کے مستقل اور ناظر اراکین کے نمائندوں سمیت ایران، شام اور ترکی کے نمائندوں کی شرکت سے کل منعقد ہوا تھا۔
 
https://taghribnews.com/vdcceoqp12bqxx8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ