تاریخ شائع کریں2021 23 June گھنٹہ 22:45
خبر کا کوڈ : 509002

ایران :اسلامی انقلاب کے مخالف دو گروہوں کو تباہ کر دیا

کردستان کے صوبائی مرکز نے بدھ کے روز بتایا کہ ملک کے شجاع جوانوں نے دو خصوصی آپریشن کرتے ہوئے اسلامی انقلاب کے مخالف دو گروہوں کو تباہ کر دیا۔
ایران :اسلامی انقلاب کے مخالف دو گروہوں کو تباہ کر دیا
غربی ایران کے صوبہ کردستان کے شہر امفر میں اسلامی انقلاب کے مخالف اس گروہ کو تباہ کر دیا گیا جو انتخابات میں بد امنی پیدا کرنے کا منصوبہ رکھتا تھا۔

کردستان کے صوبائی مرکز نے بدھ کے روز بتایا کہ ملک کے شجاع جوانوں نے دو خصوصی آپریشن کرتے ہوئے اسلامی انقلاب کے مخالف دو گروہوں کو تباہ کر دیا۔

دہشت گرد گروہ کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ کردستان کے صوبائی مرکز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ایران کے 13ویں صدارتی انتخابات سے کچھ دن پہلے بانے نامی علاقے میں ان انقلاب مخالف افراد سے جھڑپ ہوئی جو انتخابات کے دوران تباہ کن اقدامات کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

جھڑپ میں 3 انقلاب مخالفین زخمی ہوئے جن کے پاس سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوئے۔

مرکز نے یہ بھی اعلان کیا کہ انقلاب مخالفین کو کسی بھی طرح کے غلط اقدام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
https://taghribnews.com/vdcfx1dt0w6dxxa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ