تاریخ شائع کریں2021 23 June گھنٹہ 16:19
خبر کا کوڈ : 508956

عراقی سیکورٹی کی بغداد میں کاروائی، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

عراق کی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیی رسول نے بتایا کہ داعش کے دہشت گرد، جنوبی  بغداد میں دہشت گردی کرنا چاہتے تھے جسے بر وقت  ناکام بنا دیا گیا۔
عراقی سیکورٹی کی بغداد میں کاروائی، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام
عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے دار الحکومت بغداد کے جنوبی علاقے میں دہشت گردوں کی ایک کارروائی ناکام بنا دی۔

عراق کی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیی رسول نے بتایا کہ داعش کے دہشت گرد، جنوبی  بغداد میں دہشت گردی کرنا چاہتے تھے جسے بر وقت  ناکام بنا دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ داعش کے ایک دہشت گرد نے گرفتاری کے بعد یہ اعتراف کیا کہ ایک  مقام پر بڑی مقدار میں دھماکہ خيز مواد رکھا گيا ہے ۔

عراقی فوج کے ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی جانب سے بتائے گئے ٹھکانے پر جب سیکورٹی اہلکار پہنچے تو ان کو وہاں بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود ملے۔

تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ دہشت گرد انہی دھماکہ خيز مواد کا استعمال دہشت گردی کے واقعے میں کرنا چاہتے تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات کا مقصد،عراق کو بد امنی میں جھونکنا ہے۔
https://taghribnews.com/vdccp4qpe2bqxo8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ