تاریخ شائع کریں2021 19 June گھنٹہ 17:39
خبر کا کوڈ : 508428

اسرائیلی بربریت کے خلاف مزاحمت کرنے والے فلسطینی نوجوانوں کو سلام

حازم قاسم نے نابلس کے جنوب میں واقع شہر بیتا میں صہیونی آباد کاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شہید ہونے والے فلسطینی بچے احمد زاھی داؤد بنی شمسہ کو سلام پیش کیا، جو اپنی سرزمین کےدفاع کے لیےجبل صبیح میں صیہونی جارحیت کا سامنا کرتے ہوئے قابض فوج کی گولیوں کا نشانہ بنا۔
اسرائیلی بربریت کے خلاف مزاحمت کرنے والے فلسطینی نوجوانوں کو سلام
حازم قاسم نے نابلس اور مغربی کنارے کے تمام شہروں میں اسرائیلی بربریت کے خلاف مزاحمت کرنے والے فلسطینی نوجوانوں کو سلام پیش کیا جنہیں قابض ریاست میں اسرائیلی  فوج کی دہشت گردی  اور صہیونی آباد کاروں کی شر انگیزیوں کا سامنا ہے اور وہ اپنی سر زمین کی آزادی کے لیے کوشاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نےایک بیان میں مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی نوجوانوں کے غیر قانونی صہیونی آباد کاری کے خلاف مسلسل جدوجہد پر مبارک بادپیش کرتے ہوئے کہا کہ انتفاضہ آزادی کی ضمانت ہے، اورصہیونی آباد کاروں کو فلسطینی سرزمین سے بے دخل کرنے کا واحد راستہ ہے۔

بیان کےمطابق حازم قاسم نے نابلس کے جنوب میں واقع شہر بیتا میں صہیونی آباد کاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شہید ہونے والے فلسطینی بچے احمد زاھی داؤد بنی شمسہ کو سلام پیش کیا، جو اپنی سرزمین کےدفاع کے لیےجبل صبیح میں صیہونی جارحیت کا سامنا کرتے ہوئے قابض فوج کی گولیوں کا نشانہ بنا۔

حازم قاسم نے نابلس اور مغربی کنارے کے تمام شہروں میں اسرائیلی بربریت کے خلاف مزاحمت کرنے والےفلسطینی نوجوانوں کو سلام پیش کیا جنہیں قابض ریاست میں آئے دن اسرائیلی فوج کی دہشت گردی اور صہیونی آبادکاروں کی شر انگیزیوں کا سامنا ہے اور وہ اپنی سر زمین کی آزادی کے لیے کوشاں ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgx79n7ak9zt4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ