تاریخ شائع کریں2021 19 June گھنٹہ 16:24
خبر کا کوڈ : 508415

مسجد الاقصی پر صیہونیوں کا حملے، کم از کم پچاس افراد زخمی

اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے جمعہ کے روز مسجد الاقصی پر دھاوا بول کر مظاہرین پر گولیاں چلائیں اور شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے، جب کہ کئی کو حراست میں بھی لیا گیا۔
مسجد الاقصی پر صیہونیوں کا حملے، کم از کم پچاس افراد زخمی
خود ساختہ اسرائیلی ریاست کی نئی حکومت نے اپنے پیش روؤں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مسجد الاقصی، مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اشتعال انگیز کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا۔

اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے جمعہ کے روز مسجد الاقصی پر دھاوا بول کر مظاہرین پر گولیاں چلائیں اور شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے، جب کہ کئی کو حراست میں بھی لیا گیا۔

بیت المقدس میں شدت پسند صیہونیوں نے اپنی ایک نسل سرپرستانہ ریلی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان اقدس میں جسارت کی کوشش کی  جس پر فلسطینی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے نماز جمعہ کے بعدمسجد الاقصی کے اندر اور باہر احتجاج کیا۔

خودساختہ اسرائیلی ریاست سے وابستہ باوردی دہشت گردوں کی فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں پچاس کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مڈل ایسٹ آئی کے مطابق زخمیوں میں 2 خواتین صحافی بھی شامل ہیں۔ صحافی لطیفہ عبد الطیف کے پیرمیں گولی لگی، جب کہ ایک اور خاتون صحافی سندس ایویس بھی زخمی ہوئی ہیں۔
 
https://taghribnews.com/vdccs4qpp2bqx08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ