تاریخ شائع کریں2021 19 June گھنٹہ 16:22
خبر کا کوڈ : 508414

دنیا بھر ميں بے گھر افراد کی تعداد 8 کروڑ 20 لاکھ  سے زائد

شام ، افغانستان، صومالیہ اور یمن میں جاری بحران اور ایتھوپیا اور موزمبیق میں تشدد کے واقعات میں اضافہ، بے گھر افراد کی تعداد میں اضافے کا سبب بنا ہے۔
دنیا بھر ميں بے گھر افراد کی تعداد 8 کروڑ 20 لاکھ  سے زائد
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کورونا سے ہر چیز رک گئی تاہم اگر نہیں رکی تو وہ جنگ و خونریزی ہے۔

دنیا بھر ميں بے گھر افراد کی تعداد 8 کروڑ 20 لاکھ  سے زائد ہو گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین یواین ایچ سی آر کی رپورٹ کا المناک پہلو یہ ہے کہ بے گھر ہونے والوں کی اکثریت کا تعلق مسلمان ملکوں سے ہے۔

شام ، افغانستان، صومالیہ اور یمن میں جاری بحران اور ایتھوپیا اور موزمبیق میں تشدد کے واقعات میں اضافہ، بے گھر افراد کی تعداد میں اضافے کا سبب بنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کے باوجود تقریبا 30 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

یواین ایچ سی آر کے چیف کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران معیشتوں سمیت ہر چیز رک گئی لیکن جنگ، تصادم ، تشدد اور امتیازی سلوک جاری ہے۔

واضح رہے کہ 2011 میں بے گھر افراد کی موجودہ تعداد کے مقابلے میں نصف سے کم یعنی4 کروڑ کے قریب تھی۔
 
https://taghribnews.com/vdcb8wbsarhbgap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ