تاریخ شائع کریں2021 19 June گھنٹہ 16:21
خبر کا کوڈ : 508413

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو ایک بار پھر ہزیمت اٹھانی پڑ گئی

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو اسکول کے دورے کے موقع پر اس وقت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک اسکول طالبہ نے ان سے  پوچھ  لیا کہ تھپڑ کھانے کے بعد آپ کی طبیعت کیسی ہے۔

فرانسیسی اخبار ’’لی فیگارو‘‘کے مطابق گزشتہ روز جب صدر میکرون بوائس ڈی پکارڈی قصبے کے ایک اسکول کا دورہ کر رہے تھے تو براہ راست نشریات کے دوران طالبہ نے سوال پوچھا کہ " جناب صدر آپ تھپڑ کھانے کے بعد کیسا محسوس کر رہے ہیں اور آپ کی طبیعت کیسی ہے"۔

اس موقع پر صدر ایمانوئیل میکرون نے اس اچانک اور غیر متوقع سوال پر تحمل سے کام لیتے ہوئے بچی کی جانب مسکراتے ہوئے دیکھا اور جواب دیا کہ میں ٹھیک ہوں البتہ تھپڑ مارنا کوئی تفریحی عمل نہیں تھا اور یہ اچھی بات نہیں ہوتی ہے، کسی کو بھی اس طرح تھپڑ مارنا کبھی بھی اچھا نہیں ہوتا یہاں تک کہ اسکول کے گراؤںڈ میں بھی یہ اچھا عمل نہیں ہے۔ جس نے مجھے تھپڑ مارا وہ اچھا آدمی نہیں تھا۔
 
https://taghribnews.com/vdca6anme49nwy1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ