تاریخ شائع کریں2021 18 June گھنٹہ 19:06
خبر کا کوڈ : 508301

مزاحمت کاروں نے فائرنگ کرکے اسرائیلی ڈرون گرادیا

صیہونی فوج کی جانب سے غزہ میں مطلوبہ معلومات کے حصول کیلئے جاسوسی کا نیٹ ورک پھیلایا جارہا ہے اسی سلسلے میں جاسوس ڈرون غزہ میں بھیجا گیا تھا جس کو مزاحمت کاروں نے فائرنگ کرکے گرا دیا اور اسکا ملبہ  اپنے قبضے میں لے لیا۔
مزاحمت کاروں نے فائرنگ کرکے اسرائیلی ڈرون گرادیا
 اسرائیلی ڈرون غزہ کے مغربی کنارے پر جاسوسی کررہاتھا اس دوران مزاحمت کاروں نے فائرنگ کرکے ڈرون کو گراکر  اسکےملبے کو اپنے قبضے میں لے لیا.

تفصیلات کےمطابق جمعرات کی شب قابض صیہونی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا یا،  اسرائیلی جیٹ طیاروں نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ میں خالی زرعی اراضی پر بھی حملہ کیا جبکہ غزہ کی جنوبی پٹی میں خان یونس میں بھی مختلف مقامات پر بمباری کی تاہم ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

صیہونی فوج کی جانب سے غزہ میں مطلوبہ معلومات کے حصول کیلئے جاسوسی کا نیٹ ورک پھیلایا جارہا ہے اسی سلسلے میں جاسوس ڈرون غزہ میں بھیجا گیا تھا جس کو مزاحمت کاروں نے فائرنگ کرکے گرا دیا اور اسکا ملبہ  اپنے قبضے میں لے لیا۔
https://taghribnews.com/vdcgz79nqak9zw4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ