تاریخ شائع کریں2021 18 June گھنٹہ 16:40
خبر کا کوڈ : 508276

تحریک انصاراللہ مقبوضہ بیت المقدس کے دفاع کے لئے تیار

 یمن کی عوامی تحریک "انصاراللہ" کے سیاسی سیل کے رکن عبد الوھاب المحبشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے ان کی تحریک، مقبوضہ بیت المقدس کے دفاع کے عمل میں شرکت کرنے کے لئے تیار ہے۔
تحریک انصاراللہ مقبوضہ بیت المقدس کے دفاع کے لئے تیار
یمن کی تحریک انصاراللہ نے کہ ہے کہ ہم قدس کے دفاع کی جنگ میں بھرپور کردار ادا کریں گے.

 یمن کی عوامی تحریک "انصاراللہ" کے سیاسی سیل کے رکن عبد الوھاب المحبشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے ان کی تحریک، مقبوضہ بیت المقدس کے دفاع کے عمل میں شرکت کرنے کے لئے تیار ہے۔

اس سے قبل تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبد المالک الحوثی نے کھل کر کہا تھا کہ انصاراللہ قدس شریف کے سلسلے میں سید حسن نصراللہ کے نظریئے کی حامی اور قدس شریف کے دفاعی سسٹم کا اٹوٹ حصہ ہے۔ واضح رہے کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے قدس کو لاحق خطرے کو مقدس دفاع کے دائرے میں علاقائی جنگ سے تعبیر کیا ہے.

قدس شریف کے تعلق سے حزب اللہِ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے نظرئيے کا اسلامی استقامتی محاذ سے تعلق رکھنے والے گروہ خوب استقبال کر رہے ہیں جس کے تحت قدس کی دفاعی جنگ مقبوضہ فلسطین تک محدود نہیں رہے گی اور جہاں جہاں صیہونیوں کے مفادات موجود ہیں ان کو نشانہ بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز حزب اللہ عراق نے بھی ایک بیان جاری کر کے باضابطہ طور پر صیہونی حکومت کے خلاف بیت المقدس کے دفاعی محاذ میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdchq6nm-23nvid.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ