تاریخ شائع کریں2021 14 June گھنٹہ 16:36
خبر کا کوڈ : 507808

امریکہ عراق میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہیں

امریکہ کی جانب سے عراق میں داعش کی تشکیل نو کی سازش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن الھول مہاجر کیمپ سے داعشی عناصر اور ان کے اہلخانہ کو عراق منتقل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
امریکہ عراق میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہیں
عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ شام سے داعش کی باقیات کو عراق منتقل کئے جانے کی سازش کی جا رہی ہے۔

اسلام ٹائمز کے مطابق عراق کے سکیورٹی تجزیہ کار امیر عبدالمنعم نے شام میں الھول مہاجر کیمپ سے داعش سے وابستہ دہشت گرد عناصر اور ان کے اہلخانہ کی عراق منتقلی کے بارے میں وارننگ دی ہے۔

انہوں نے امریکہ کی جانب سے عراق میں داعش کی تشکیل نو کی سازش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن الھول مہاجر کیمپ سے داعشی عناصر اور ان کے اہلخانہ کو عراق منتقل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

امیر عبدالمنعم نے کہا کہ امریکہ نے عراق میں اس مقصد کیلئے مختلف علاقے زیر غور رکھے ہوئے ہیں جن میں سے ایک، صوبۂ نینوا کا شمالی علاقہ ہے۔ اس سے پہلے عراق میں داعش کے خلاف برسرپیکار عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی بھی الھول مہاجر کیمپ سے تکفیری دہشت گرد عناصر کی عراق ممکنہ واپسی کے بارے میں خبردار کر چکی ہے۔

حشد الشعبی کے کمانڈر عباس الزیدی نے عراق میں امریکہ کی مشکوک اور دشمنانہ سرگرمیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عراق میں دہشت گردی کو فروغ دے کر یہاں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھنے کی سازش کر رہا ہے۔

ادھر عراقی پارلیمنٹ کی سکیورٹی و دفاع کمیٹی کے رکن بدر الزیادی نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے پورے ملک کے لئے انتہائی ناگوار نتائج برآمد ہوں گے۔

شام میں موجود الھول مہاجر کیمپ داعش کی نرسری قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ وہاں موجود افراد کی اکثریت داعش سے وابستہ عناصر اور ان کے اہلخانہ پر مشتمل ہے۔   
https://taghribnews.com/vdchvqnm623nv6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ