تاریخ شائع کریں2021 13 June گھنٹہ 15:17
خبر کا کوڈ : 507659

یمن جنگ کے لئے امریکہ اور سعودی اتحاد کے درمیان اینٹیلی جنس تعاون

سعودی اتحاد کے ساتھ دو امریکی کمپنیوں نے انٹیلی جینس تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں، یہ ایسی حالت میں ہے کہ جوبائڈن انتظامیہ نے یمن کے تعلق سے جارح سعودی اتحاد کے ساتھ ہرطرح کے تعاون کو ختم کئے جانے کی خبر دی تھی۔
یمن جنگ کے لئے امریکہ اور سعودی اتحاد کے درمیان اینٹیلی جنس تعاون
فرانس کے ایک جریدے نے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے ساتھ دو امریکی کمپنیوں نے انٹیلی جینس تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں، یہ ایسی حالت میں ہے کہ جوبائڈن انتظامیہ نے یمن کے تعلق سے جارح سعودی اتحاد کے ساتھ ہرطرح کے تعاون کو ختم کئے جانے کی خبر دی تھی۔

فرانسیسی جریدے انٹیلی جینس آن لائن  کے مطابق امریکی کمپنی "فائيو ڈائمنز" نے بدنام زمانہ جاسوس تنظیم سی آئی اے اور امریکہ کی قومی سیکورٹی ایجنسی کے سابق اہلکاروں کی مدد سے سعودی اتحاد کو یمن کے تعلق سے خفیہ اطلاعات کی فراہمی اور ضروری بریفنگ دیئے جانے کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق یمن کے تعلق سے سعودی اتحاد کے لئے کام کرنے والے زيادہ تر افراد اس سے قبل افغانستان اور عراق میں کام کر چکے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ رواں سال کے اوائل میں سعودی اتحاد کے ساتھ انٹیلی جینس تعاون میں کمی کی وجہ سے صوبہ مارب کی جنگ میں سعودی فضائیہ کو کافی ہزیمت اٹھانی پڑی تھی کیونکہ یمنی جوانوں کے خلاف ان کے حملے غیر موثر ہوکر رہ گئے۔
 
https://taghribnews.com/vdcbszbs9rhbg0p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ