تاریخ شائع کریں2021 13 June گھنٹہ 15:12
خبر کا کوڈ : 507653

شام کے شمالی شہر عفرین ميں دو دہشت گردانہ حملوں میں دسیوں افراد ہلاک

مقامی ذرا‏ئع نے بتایا ہے کہ پہلا حملہ ایک رہائشی علاقے پر کیا گیا جس کے فورا بعد ہی ایک ہاسپٹل کو نشانہ بنایا گیا. اس حملے میں الشفا ہاسپٹل کی عمارت تباہ ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر مذکورہ ہاسپٹل کی تباہ شدہ عمارت کی ویڈیو خوب گشت کر رہی ہے۔
شام کے شمالی شہر عفرین ميں دو دہشت گردانہ حملوں میں دسیوں افراد ہلاک
شام کے شمالی شہر عفرین ميں دو دہشت گردانہ حملوں میں دسیوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے ان حملوں ميں توپوں کا استعمال کر کے دسیوں عام شہریوں کو خاک و خوں میں غلطاں کر دیا۔

مقامی ذرا‏ئع نے بتایا ہے کہ پہلا حملہ ایک رہائشی علاقے پر کیا گیا جس کے فورا بعد ہی ایک ہاسپٹل کو نشانہ بنایا گیا. اس حملے میں الشفا ہاسپٹل کی عمارت تباہ ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر مذکورہ ہاسپٹل کی تباہ شدہ عمارت کی ویڈیو خوب گشت کر رہی ہے۔

اناتولی نیوز ایجنسی نے دہشت گردانہ حملے میں کم ازکم 18 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر دی ہے جبکہ 33 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی اس کاروائی میں پی کے کے کردوں سے وابستہ عناصر ہیں کہ جن کے خلاف ترکی نے فوجی کاروائی شروع کر رکھی ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcftedtmw6dxva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ