تاریخ شائع کریں2021 12 June گھنٹہ 21:22
خبر کا کوڈ : 507561

مسلمان خاندان سے اظہار یکجہتی کے لیے کینیڈا کے شہر لندن میں مظاہرے

مظاہرین نے جائے وقوعہ پر پھول نچھاور کیے اور مرنے والوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر نسلی اور مذہبی منافرت کے خلاف نعرے درج تھے۔
مسلمان خاندان سے اظہار یکجہتی کے لیے کینیڈا کے شہر لندن میں مظاہرے
ہزاروں افراد نے دہشت گردی کے واقعے میں مارے جانے والے مسلمان خاندان سے اظہار یکجہتی کے لیے کینیڈا کے شہر لندن میں مظاہرے کیے ہیں۔

مظاہرین کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے شہر لندن کے جنوبی علاقے سے مارچ کرتے ہوئے اس مقام پر جمع ہوئے جہاں گزشتہ اتوار کو دہشت گردی کے ایک واقعے میں پاکستانی نژاد مسلم خاندان کو ٹرک سے کچل کر مار دیا گیا تھا۔

مظاہرین نے جائے وقوعہ پر پھول نچھاور کیے اور مرنے والوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر نسلی اور مذہبی منافرت کے خلاف نعرے درج تھے۔

ایسی ہی مظاہرے صوبہ اونٹاریو کے دیگر شہروں میں بھی کیے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو دائیں بازو کے انتہا پسند گروہ سے تعلق رکھنے والے ایک ۲۰ سالہ نوجوان نے کینیڈا کے شہر لندن میں چہل قدمی کرنے والے ایک مسلم خاندان کو ٹرک سے کچل کر قتل کر دیا تھا۔

کینیڈا کے وزیر اعظم نے اس واقعے کو دہشت گردانہ قرار دیا تھا۔ اس واقعے نے پورے کینیڈا میں غم و غصے کے لہر پیدا کر دی ہے۔ کینیڈا کے سیاسی رہنماؤں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئ‏ے ملک میں اسلاموفوبیا کے تدارک اور نسلی و مذہبی منافرت پھیلانے والے گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcd950kfyt0zk6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ