تاریخ شائع کریں2021 16 May گھنٹہ 20:21
خبر کا کوڈ : 504195

برطانیہ اور آمریکا نے اسرائیل کو اپنے ناپاک مفادات کی خاطر وجود دیا

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے 16 مئی 2021ع کو شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے مردہ باد آمریکا و اسرائیل ریلی حیدرآباد، بدین، ماتلی، نوابشاہ، رانیپور سمیت سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں نکالی گئی۔
برطانیہ اور آمریکا نے اسرائیل کو اپنے ناپاک مفادات کی خاطر وجود دیا
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے 16 مئی 2021ع کو شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے مردہ باد آمریکا و اسرائیل ریلی حیدرآباد، بدین، ماتلی، نوابشاہ، رانیپور سمیت سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں نکالی گئی۔

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محترم برادر حسن علی سجادی نے حیدرآباد میں خطاب کیا، جب کے دیگر شہروں میں مرکزی رہنمائوں سمیت دیگر تنظیموں کے ذمہ داران نے خطاب کیا، خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ 16 مئی تاریخ کا وہ تاریک دن ہے جس دن سن 1948 میں اسرائیل کی ناجائز ریاست کو وجود دے کر اسلام کے قلب میں خنجر اتارا گیا، اسرائیل ایک ناجائز اور ظالم ریاست ہے جیسے نہ ہم نے کبھی تسلیم کیا اور نہ ہی کریں گے۔

 برطانیہ اور آمریکا نے اسرائیل کو اپنے ناپاک مفادات کی خاطر وجود دیا، اسرائیل کے وجود کے بعد مڈل ایسیٹ میں مسلسل آمریکا نے دہشتگردی کی ہے اور اسرائیل کو اپنے فوجی کیمپ کے طور پر استعمال کیا ہے، اسرائیل کے ذریعے، فلسطین، یمن، بحرین، لبنان، عراق، افغانستان، شام میں لاکھوں انسانوں کو قتل عام کیا گیا ہے۔

اسرائیل خود کو طاقتور سمجھتا تھا لیکن حالیہ دنوں میں حماس اور فلسطین کے بہادر عوام نے اسرائیل کو اپنی اوقات یاد دلا دی ہے اور اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، اسرائیل ایک جعلی چھوٹی سی ریاست ہے جب کہ اس نے سارے ممالک سے دشمنی موڑ لی ہے۔ اس وقت مزاحمتی تحریک میں جوش ولولہ موجود ہے جو کہ اس کو نیست و نابود کردے گا، انشاللہ اب ہم اس دن کے بہت قریب ہیں کہ اسرائیل کا وجود دنیا کے نقشے سے مٹ جائیگا۔

اسرائیل ایک دہشتگرد ملک ہے جس نے ہمیشہ دہشتگردی کی ہے اور اسکی دہشتگردی میں آمریکا و برطانیہ برابر کے شریک ہیں اس لیے ان کے مظالم کے خلاف شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی نے 16 مئی کو مردہ باد آمریکا و اسرائیل کے طور پر منانے کا اعلان کیا، اسی اعلان پر لبیک کہتے ہوئے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ہر سال 16 مئی کو یوم مردہ باد آمریکا و اسرائیل کے طور پر منا کر ان ظالموں سے اظہار بے زاری کا اعلان کرتی ہے۔

ہم اس دن کو بھرپور انداز سے منا کر دنیا کو یہ بتاتے ہیں کہ پاکستانی عوام اب بھی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فکر پر باقی ہے بانی پاکستان نے اسرائیل کے لیے کہا تھا اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جسے پاکستان کبھی تسلیم نہیں کریگا، ہم پاکستانی حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس وقت فلسطین کو زبان سے باتوں کی نہیں بلکہ عملی میدان میں سخت مدد کی ضرورت ہے اس لیے عملی میدان میں آکر اقدامات اٹھائیں تاکہ پاکستانی عوام سمیت پاکستانی حکومت اور اداروں کے جانب سے بھی پوری دنیا کے پاس یہ پیغام جانا چاہیے کہ ہم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فکر پر باقی ہیں اور انشاللہ رہیں گے۔

ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنا یہ خاموشی کا روزہ توڑ کر مظلوموں کی حمایت میں عملی اقدامات اٹھائیں پاکستان حکومت سمیت تمام اسلامی ممالک اقوام متحدہ میں آواز بلند کریں اور تمام اسلامی ممالک ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اسرائیل سے جنگ کا اعلان کریں پھر آپ دیکھیں یہ اسرائیل بزدل صرف جنگ کے اعلان کے بعد ہی ختم ہو جائیگا، اسرائیل اس وقت اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے اور انشاللہ جلد ہی وہ سانسیں بھی روکنے والی ہیں ہمیں فقط یہ دیکھنا ہے کہ اسرائیل کی نابودی میں ہمارا کیا کردار یے؟؟ اس لیے اس وقت سب کو یکجا ہو کر فلسطین کی مدد کرنے کی ضرورت ہے.
https://taghribnews.com/vdcdno0kkyt0zf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ