تاریخ شائع کریں2021 15 May گھنٹہ 18:44
خبر کا کوڈ : 504035

اسرائیل حملوں پر بھارتی حکومت خاموشی،سماجی تنظیموں کا احتجاج

تقریبا 80 سماجی تنظیموں ، سیاستدانوں بشمول اراکین پارلیمنٹ ، فنکاروں، صحافیوں اور دانشوران نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کو اپنی زمین سے جبری طور پر بے دخل کرنے اور مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ایک اعلامیے پر دستخط کئے ہیں ۔
اسرائیل حملوں پر بھارتی حکومت خاموشی،سماجی تنظیموں کا احتجاج
اسرائیل کی جانب سے کئے جانیوالے وحشیانہ فضائی حملوں کےدوران بھارتی حکومت  کی خاموشی کے بعد تقریبا 80 سماجی تنظیموں ، سیاستدانوں بشمول اراکین پارلیمنٹ ، فنکاروں، صحافیوں اور دانشوران نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کو اپنی زمین سے جبری طور پر بے دخل کرنے اور مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ایک اعلامیے پر دستخط کئے ہیں ۔
 
بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق  اعلامیہ پر مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی ، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری شکیل احمد خان ، سی پی ایم رہنما محمد سلیم ، بی ایس پی کے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی ، کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سید نصیر حسین ، دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروانند ، مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے وائس چانسلر پروفیسر اختر الواسع ، مصنف شھدبراتا سین گپت ، شاعر کوشک راج اور موسیقار پوجن ساحل دستخط کرنے والوں میں شامل ہیں ۔دستخط کنندگان نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے تقدس کو بحال کرتے ہوئے اپنی غیرانسانی اور نسل پرستانہ پالیسیاں فوری طور پر روکے اورشیخ جراح اور دیگر مقامات سے فلسطینیوں کی بے دخلی پر لگام لگائے۔
https://taghribnews.com/vdcgwt9nnak9zz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ