تاریخ شائع کریں2021 14 May گھنٹہ 17:03
خبر کا کوڈ : 503878

صیہونیوں پر جنون طاری، غزہ پر فضائی حملہ

خود ساختہ اسرائیلی ریاست کے وزیرجنگ نے اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے 160 جنگی طیاروں نے صرف 40 منٹ کے اندر شمالی غزہ پٹی میں 150 اہدف پر 450 میزائل فائر کئے ہیں -
صیہونیوں پر جنون طاری، غزہ پر فضائی حملہ
صیہونیوں پر جنون طاری، 40 منٹ میں 160 طیاروں سے 450 راکٹ غزہ کے نہتے شہریوں پر برسائے گئے۔

خود ساختہ اسرائیلی ریاست کے وزیرجنگ نے اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے 160 جنگی طیاروں نے صرف 40 منٹ کے اندر شمالی غزہ پٹی میں 150 اہدف پر 450 میزائل فائر کئے ہیں -

بچوں کی قاتل اسرائیلی حکومت کے وزیرجنگ نے اس کارروائی کو حالیہ چند دنوں کی جھڑپوں کے دوران ہونے والی سب بڑی کارروائی قراردیا اور کہا کہ اس حملے میں ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔

 فضائی حملوں کے ساتھ ہی اس غاصب حکومت کے ٹینکوں اور توپوں نے بھی غزہ کے بےگناہ عوام پر شدید گولہ باری کی ہے۔ صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ایک گھنٹے میں فلسطینیوں پر توپوں کے پانچ سو اور ٹینکوں کے پچاس گولے برسائے گئے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کی ہے کہ صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں میں ایک سو انیس فلسطینی شہید ہو چکے جن میں ستائیس بچے اور گیارہ خواتین شامل ہیں جبکہ چھے سو سے زیادہ فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

اس دوران فلسطینی استقامتی محاذ کی جانب سے صیہونی ٹھکانوں اور حساس مقامات پر کم ازکم 2000 میزائل فائر کئے گئے ہیں، جس سے ہونے تباہی کے مناظر پر مشتمل ویڈیوز مختلف نیوز چینلوں سے دکھائی جارہی ہیں۔

 فلسطینی استقامتی محاذ نے  جمعے کی صبح صیہونی فوج کے حملوں کے جواب میں تل ابیب اور چند دیگر صیہونی کالونیوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا

 فلسطینی استقامتی محاذ نے  جمعے کی صبح صیہونی فوج کے حملوں کے جواب میں تل ابیب اور چند دیگر صیہونی کالونیوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ۔عزالدین قسام بریگیڈ اور سرایا القدس بریگیڈ نے تل ابیب اور عسقلان نیز اشدود سمیت کئی صیہونی کالونیوں پر دسیوں میزائل اور راکٹ فائر کئے۔

الاقصی چینل نے بھی رپورٹ دی ہے کہ پہلی بار ایسا ہوا ہے جب حماس کے میزائیلوں نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے مرج بن عامر نامی علاقے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا اور اس کے میزائل اس علاقے تک پہنچنے میں کامیاب رہے ۔

اسی کے ساتھ اسلامی استقامتی تحریک حماس کے فوجی بازو قسام بریگیڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ ساخت کے ڈرون طیاروں کو بھی میدان جنگ میں اتار دیا گیا ہے ۔

دوسری جانب حماس کے رہنماؤں نے غزہ کے خلاف زمینی محاذ کھولے جانے کی دھمکیوں کو ملت فلسطینی کے خلاف صیہونی حکومت کی نفسیاتی جنگ قرار دیا ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کے بڑھتے ہوئے حوصلوں کو پست کرنا ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان ابوحمزہ نے زمینی حملے کی دھمکیوں پر ردعمل دکھاتے ہوئے کہا، زمینی جنگ استقامتی محاذ کی فتح کا مختصر ترین راستہ ہے۔

عزالدین قسام بریگیڈ نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ شمشیر قدس نامی اس جنگ میں نئے ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے اور مقامی ساخت کے شہاب ماڈل کے کئی ڈرون طیاروں سے غزہ کے قریب واقع صیہونیوں کی فوجی گاڑیوں کے ڈپو اور شمالی غزہ کے ساحل پر واقع گیس اسٹیشن کونشانہ بنایا گیا ہے۔

فلسطینی استقامی محاذ نے غزہ پر زمینی حملے کی دھمکی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے زور دے کر کہا ہے کہ زمینی جنگ استقامتی محاذ کی کامیابی کا نزدیک ترین راستہ ہے اور اس جنگ میں صیہونی فوجیوں کا انجام ہلاکت اور قید کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔

دوسری جانب صیہونی ذرائع ابلاغ، نیتن ہاہو کے اس بیان کو بار بار کوڈ کررہے ہیں کہ جب تک ضروری ہوا غزہ کے خلاف حملے جاری رہیں گے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی حکومت کی ثالثی کرنے والےممالک منجملہ مصر، حماس کو باربار جنگ بندی کی پیشکش پر مبنی پیغامات دے  رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdca0enma49nwa1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ