تاریخ شائع کریں2021 13 May گھنٹہ 21:29
خبر کا کوڈ : 503811

افغانستاں: جنگ بندی کے پہلے روز ہی 4 دھماکہ

صوبائی پولیس کے ترجمان جمال ناصر بارکزئی نے بتایا کہ جنوبی صوبہ قندھار کے ضلع پنجوی میں سڑک کے کنارے نصب بم نے ایک کار کو نشانہ بنایا اور دھماکے میں ایک خاتون اور بچوں سمیت 5 شہری ہلاک ہوگئے۔
افغانستاں: جنگ بندی کے پہلے روز ہی 4 دھماکہ
افغانستان میں عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں تین روزہ جنگ بندی کے آغاز کے چند گھنٹوں بعد ہی چار مختلف مقامات پر بم دھماکوں کے نتیجے میں 11 شہری ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق عارضی طور پر جنگ بندی کا مشاہدہ کرتے ہوئے طالبان اور سرکاری افواج کے درمیان براہ راست لڑائی کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں لیکن سڑک کنارے نصب بم کے دھماکوں سے عام شہریوں کی ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔

صوبائی پولیس کے ترجمان جمال ناصر بارکزئی نے بتایا کہ جنوبی صوبہ قندھار کے ضلع پنجوی میں سڑک کے کنارے نصب بم نے ایک کار کو نشانہ بنایا اور دھماکے میں ایک خاتون اور بچوں سمیت 5 شہری ہلاک ہوگئے۔

ایک اور واقعے میں اسی صوبے کے میوند ضلع میں ایک ٹیکسی سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آگئی جس سے 2 بچے ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

صوبے کے پولیس چیف کے ترجمان انہام الدین رحمانی نے بتایا کہ شمالی صوبہ قندوز میں شہری کی گاڑی کے قریب بم پھٹنے سے دو شہری ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ وسطی صوبہ غزنی میں سڑک کنارے نصب بم سے دو عام شہری بھی ہلاک ہوگئے۔

تاحال کسی تنظیم یا گروہ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی تھی جب گزشتہ ماہ واشنگٹن کے 11 ستمبر تک تمام امریکی فوجیوں کے انخلا کے منصوبے کے اعلان کے بعد پورے افغانستان میں تشدد میں تیزی آئی ہے۔

افغان سیکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز صوبے وردک کے پڑوس دارالحکومت کابل کے باہر طالبان کے زیر قبضہ ضلع کو دوبارہ قبضہ کرنے کے لیے آپریشن کا آغاز کیا تھا تاہم اس جنگ بندی پر عمل پیرا ہونے کے لیے اسے روک دیا گیا۔

ایک روز قبل طالبان نے کابل سے ایک گھنٹے کی مسافت پر نرخ ضلع میں دھاوا بولتے ہوئے چند فوجی اہلکاروں کو ہلاک یا گرفتار کرلیا تھا اور دیگر کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdchzxnmz23nv6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ