تاریخ شائع کریں2021 11 May گھنٹہ 07:39
خبر کا کوڈ : 503415

یمنی افواج کا سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر ڈورن حملہ

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ سعودی عرب کے جنوبی علاقے ابہا کے انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے اہم فوجی ٹھکانے پر بمباری کی گئی۔
یمنی افواج کا سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر ڈورن حملہ
یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی عرب کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اہم فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں ایک اہم فوجی ٹھکانے پر کامیاب ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ سعودی عرب کے جنوبی علاقے ابہا کے انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے اہم فوجی ٹھکانے پر بمباری کی گئی۔

المسیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع کا کہنا ہے کہ فوج کی ڈرون یونٹ نے ایک آپریشن کے دوران قاصف-k2 کی مدد سے ابہا ایئرپورٹ کے فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے تاکید کی کہ یہ آپریشن کامیاب رہا اور مد نظر ہدف کو پوری دقت سے نشانہ بنایا گیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ حملے، یمن کے عوام پر جاری حملوں اور اس غریب قوم کا محاصرہ جاری رکھنے کے جواب میں کیا گیا ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdchzxnmm23nvkd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ