QR codeQR code

میدان جنگ میں شکست،یمنی مفرور صدر کی انصاراللہ کو مذکرات کی دعوت

9 May 2021 گھنٹہ 9:17

مآرب میں یمنی فوج اور رضاکار فورس کی پیشرفت اور بڑھتے قدم سے گھبرائی سعودی اتحاد یمن کے مفرور صدر منصور ہادی کی حکومت نے تحریک انصاراللہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر آمادگی کا اعلان کیا ہے۔


یمن کے مفرور صدر نے تحریک انصار اللہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا عندیہ دیا ہے۔
مآرب میں یمنی فوج اور رضاکار فورس کی پیشرفت اور بڑھتے قدم سے گھبرائی سعودی اتحاد یمن کے مفرور صدر منصور ہادی کی حکومت نے تحریک انصاراللہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مستعفی صدر کے دفتر کے سربراہ عبد اللہ العلیمی کا کہنا ہے کہ یمن کی مستعفی حکومت، مآرب کے حالیہ واقعات اور مسقط میں مذاکرات کے بعد تحریک انصاراللہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لئے تیار ہے
المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق العلیمی کا کہنا تھا کہ مآرب میں ہونے والی جھڑپوں اور گزشتہ جنوری کے مہینے سے اب تک یمن کی مستعفی حکومت کے 2400 فوجی ہلاک اور پانچ ہزار زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے دعوی کیا کہ مستعفی حکومت نے صنعاء ایئرپورٹ کو کھولنے پر اتفاق کر لیا ہے اور مسقط میں ہونے والے حالیہ مذاکرات میں حکومت کا کوئی بھی نمائندہ نہيں تھا۔
اس سے پہلے یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی کا کہنا تھا کہ مآرب میں جھڑپوں کے خاتمے کے لئے غیر ملکیوں، داعش اور القاعدہ کو اس شہر سے نکل جانا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 503136

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/503136/میدان-جنگ-میں-شکست-یمنی-مفرور-صدر-کی-انصاراللہ-کو-مذکرات-دعوت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com