تاریخ شائع کریں2021 7 May گھنٹہ 22:11
خبر کا کوڈ : 502961

مکتب علوی کا پیرو صیہونی حکومت کے مظالم پر لاتعلق نہیں رہ سکتا

آستانہ قدس رضوی کے نگران اعلی حجت الاسلام احمد مروی نے یوم القدس کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوم قدس غاصب صہیونزم کے خلاف مسلمانوں کے احتجاج کا دن ہے۔
مکتب علوی کا پیرو صیہونی حکومت کے مظالم پر لاتعلق نہیں رہ سکتا
مکتب علوی کا پیرو صیہونی حکومت کے مظالم پر لاتعلق نہیں رہ سکتا۔

آستانہ قدس رضوی کے نگران اعلی حجت الاسلام احمد مروی نے یوم القدس کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوم قدس غاصب صہیونزم کے خلاف مسلمانوں کے احتجاج کا دن ہے۔

انہوں نے صیہونی حکومت کو ایک ایسی خودساختہ ریاست قرار دیا کہ جس نے مسلمانوں کے قبلہ اول کو ہولوکاسٹ کے بہانے قتل اور مظالم کے ذریعے اپنے پنجوں میں جکڑ لیا ہے۔

انہوں کہا کہ یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے پیرو اور چاہنے والے غاصب صہیونیوں اورامریکہ سمیت ان کے حامیوں کے خلاف اپنے غم وغصے اور نفرت و بیزاری کا اظہار نہ کریں۔

حجت الاسلام احمد مروی نے یوم قدس کو امام خمینی رح کی نمایاں یادگاراور شعائر اللہ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ہم اس نیک کام سے محروم ہیں، تاہم ہمیں غاصب صہیونی ریاست اور اس کے حامیوں کے خلاف اپنی نفرت و بیزاری کے اظہار کو ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت عالمی سامراج کی مدد وحمایت کی بدولت باقی ہے اور اگر اسے سامراج کی حمایت حاصل نہ ہو تو وہ ایک دن بھی باقی نہیں رہ سکتی۔

آستانہ قدس رضوی کے نگران اعلی حجت الاسلام احمد مروی نے غاصب صہیونی حکومت کے مقابلے میں غیور فلسطینی جوانوں کی استقامت و پائیداری کو فلسطین کے روشن مستقبل اور فتح کی نوید قراردیا۔
https://taghribnews.com/vdcceiqps2bqxo8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ