تاریخ شائع کریں2021 7 May گھنٹہ 21:32
خبر کا کوڈ : 502952

یوم القدس کے موقع پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا بیان

پرامن جوہری پیشرفت اور اسلامی ممالک کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے نے بھی قدس پر قبضہ کرنے والوں اور "صدی ڈیل" جیسے جھوٹے اور ناکام معاہدے کرنے والوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔
یوم القدس کے موقع پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا بیان
بسم الله قاصم الجبارین

"آج قدس شریف ہر زمانے سے زیادہ ہم سے نزدیک ہے"  


امام خمینی (رہ) پر درود و سلام کہ جنہوں نے اپنے انوکھے اقدام سے تمام مسلمانوں خصوصا دنیا کے حریت پسندوں کے دلوں کو ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ میں یکجا کیا تاکہ صہیونی شیاطین کے خلاف چیخ و پکار کریں اور رمی جمرات کی طرح ان پر سنگ باری کریں۔

ہر سرحد سے ماوراء مزاحمتی محاذ دنیا کے مختلف علاقوں میں شہید سردار سلیمانی جیسے اپنے شہیدوں کو رول ماڈل بناتے ہوئے صہیونی ریاست کو لمحہ بہ لمحہ اس کی زندگی سے دور اور نابودی کے قریب جبکہ امت مسلمہ و حریت پسندوں کو دن بدن قدس شریف سے نزدیک کرتا جا رہا ہے۔

پرامن جوہری پیشرفت اور اسلامی ممالک کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے نے بھی قدس پر قبضہ کرنے والوں اور "صدی ڈیل" جیسے جھوٹے اور ناکام معاہدے کرنے والوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔

اس کے علاوہ کابینہ تشکیل دینے کے لیے طفل کش اور شکست خوردہ نیتن یاہو کی ناکام کوششیں اور اس کی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف مسلسل عوامی احتجاج نے اسرائیل کو بتدریج خاتمے کے قریب کر دیا ہے۔ جوہری اور بنیادی ڈھانچے پر حملے، فلسطینیوں کے گھروں پر لگاتار چھاپے اور ان کی تلاشیاں، مظلوم قیدیوں اور نظر بندوں کے خلاف بڑھنے ہوئے جرائم اور تشدد، بزدل اور دوسروں کے سہارا جینے والے ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول لانے کی خوش فہمیاں، نیز خفیہ اور شکست خوردہ جوہری مشقیں صہیونی ریاست کے نابودی کے گڑھے میں گرنے کے دہانے پر ہونے کی علامتیں ہیں۔

لیکن انہیں جان لینا چاہیے کہ دنیا کے عوام مشرقی اور مغربی قدس کے نظریے کی شدید مذمت اور مخالفت کرتے ہوئے، اور قدس شریف کے مستقل دارالحکومت پر فیصلہ کن طور پر زور دیتے ہوئے ایک بار پھر پہلے سے زیادہ بیدار طریقے سے اسرائیل کو مٹانے کی جانب آگے بڑھ رہے ہیں اور ہمیشہ ولی امر مسلمین امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کی فصل الخطاب آواز پر لبیک کہتے ہوئے "ریفرنڈم پلان" کے عنوان کے تحت ورچوئل اور فیزیکل الیکشن کروانے کا مطالبہ کرتے ہیں، اور نوآبادیاتی مغربی نظام اور جرائم پیشہ امریکی سلطنت کی صہیونی ریاست کے تئیں حمایتوں کے جلد خاتمے کی خوش خبری دیتے ہیں۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اپنے تمام ممبران، نمائندوں، مبلغین اور دنیا بھر میں اسمبلی سے منسلک اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ کورونا وباء کے پھیلاؤ کے حالات میں ورچوئل ذرائع کے ذریعے پہلے سے زیادہ بیداری، ہوشیاری اور چوکس رہتے ہوئے اسرائیل کی نابودی کے لیے آگے بڑھیں اور ہر ممکن طریقے سے ولی امر مسلمین اور دین محمدی کے پاسبان کے آواز پر لبیک کہتے ہوئے صدائے احتجاج بلند کریں کہ فتح اور نصرت الہی قریب ہے۔

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَنْصُرُوا اللَّهَ يَنْصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ (سوره محمد/ آیه 7)
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی
https://taghribnews.com/vdccpiqpi2bqxo8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ