تاریخ شائع کریں2021 7 May گھنٹہ 14:08
خبر کا کوڈ : 502873

صہیونی حکومت کے سقوط و زوال کے آثار نمایاں ہونا شروع

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ شہید قدس جنرل قاسم سلیمانی کے خون کا انتقام اور علاقے سے امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے انخلا کی نوید رہبر انقلاب اسلامی کے نظریہ استقامت کا ہی مظہر ہے۔
صہیونی حکومت کے سقوط و زوال کے آثار نمایاں ہونا شروع
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے یوم القدس کے موقع پر کہا ہے کہ انتفاضہ اور فلسطینی استقامت ہرگز نہیں رکے گی۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں یوم القدس کو عالم اسلام کی وحدت ، قدس شریف کی آزادی کی آرزو، استقامتی محاذ کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کے خون کے انتقام کی نوید، مغربی ایشیا سے امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کےانخلا اور علاقے کے سیاسی جغرافیہ سے صیہونی حکومت کو محو کئے جانے کے بعد  اس کی جگہ ارض مقدس پر مکمل طور سے فلسطینی ریاست کی تشکیل کا مظہر قرار دیا ہے۔  
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں یوم القدس کو یوم اللہ سے تعبیر کیا اور مسلہ فلسطین کے حل اور صیہونی حکومت کے سرطانی غدے کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کے لئے مسلمان اقوام کے عزم و ارادے کی علامت قرار دیا۔
اس بیان میں شہدائے انتفاضہ اور قدس شریف کی آ‍زادی کی راہ میں جانفشانی کرنے والے عظيم سپوت شہید جنرل قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی راہ کو جاری رکھنے کا عز‍م ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ خطے کی صورتحال کے پیش نظر صہیونی حکومت کے سقوط و زوال کے آثار نمایاں ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے سقوط و زوال کے آثار، فلسطینی عوام کی روز افزوں استقامت، ارض مقدس پر مکمل فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے رہبر انقلاب اسلامی کی اسٹراٹیجی پر مبنی ملت فلسطین کے عزم و ارادے اور دنیا میں سامراج مخالف استقامتی محاذ کے علمبردارکی حیثیت سے آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نظریہ استقامت کے عملی شکل اختیار کرنے کی نوید ملتی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ شہید قدس جنرل قاسم سلیمانی کے خون کا انتقام اور علاقے سے امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے انخلا کی نوید رہبر انقلاب اسلامی کے نظریہ استقامت کا ہی مظہر ہے۔
https://taghribnews.com/vdcefw8nxjh87vi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ