تاریخ شائع کریں2021 6 May گھنٹہ 18:54
خبر کا کوڈ : 502781

صہیونی انتہا پسندوں کو مسجد الاقصی کے خطیب کا انتباہ

مسجد الاقصی کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے اپنے ایک بیان میں خبردار کیا کہ صہیونی انتہا پسندوں کے لیے مسجد الاقصیٰ کو کھولنے اور 28 رمضان المبارک کو یہودیوں کے دھاووں کے لیے قبلہ اول میں انتظامات کرنے کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔
صہیونی انتہا پسندوں کو مسجد الاقصی کے خطیب کا انتباہ
مسجد الاقصی کے خطیب نے صہیونی حکومت کو مذھبی انتہاپسندی کی سرپرستی کرنے کی بابت متنبہ کیا ہے۔

مسجد الاقصی کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے اپنے ایک بیان میں خبردار کیا کہ صہیونی انتہا پسندوں کے لیے مسجد الاقصیٰ کو کھولنے اور 28 رمضان المبارک کو یہودیوں کے دھاووں کے لیے قبلہ اول میں انتظامات کرنے کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی انتہا پسند ‘متحدہ القدس’ کے دن کی آڑ میں مسجد الاقصیٰ میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کرنے کا اعلان کرچکے ہیں جو کہ مسلمانوں کے مقدس مقام میں مذہبی اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔

الشیخ عکرمہ صبری نے مزید کہا کہ مسجد الاقصیٰ اور القدس میں ہر قسم کی مذہبی غنڈہ گردی کے تمام ترنتائج کی ذمہ دار صہیونی حکومت ہوگی۔

مسجد الاقصیٰ  کے خطیب نے کہا کہ 28 رمضان المبارک کو صہیونی تارکین  کے دھاووں کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ اس روز مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو یقینی بنانے اور قبلہ اول کے دفاع کے لیے فلسطینیوں کو قبلہ اول میں موجود رہنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے فلسطینی شہریوں پر زور دیا کہ وہ مسجد الاقصیٰ میں یہودی غنڈہ گردی روکنے اور دھاووں کو ناکام بنانے کے لیے قبلہ اول کی طرف رخت سفر باندھیں اور قبلہ اول میں زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں۔

الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں فلسطینیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ماہ صیام کے باقی ماندہ ایام بالخصوص لیلتہ القدر کے بعد مکمل اعتکاف کریں۔
 
https://taghribnews.com/vdcc4iqps2bqxm8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ