تاریخ شائع کریں2021 4 May گھنٹہ 23:19
خبر کا کوڈ : 502533

8 مئی سے 16مئی کے دوران ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنائیں

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکام ک سختی سے ہدایت کی ہے کہ عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل یقینی بنایا جائے۔
8 مئی سے 16مئی کے دوران ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنائیں
 نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں 8 سے 16 مئی کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دینے اور سیاحت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام کاروبار، پبلک پارکس، ساحل سمندر بند رہیں گے۔ فوڈ آؤٹ لیٹس، میڈیکل سٹورز، پٹرول پمپس اور بیکریز کو استثنٰی حاصل ہوگا۔

این سی او سی کے مطابق مانیٹرنگ ٹیمیں عید کی چھٹیوں کے دوران 8 مئی سے 16مئی کے دوران ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنائیں گی۔ اس دوران تمام کاروبار اور دکانیں بند رکھی جائیں گی۔ 8 مئی سے 16 مئی کے دوران شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات بھی بند ہوں گے تاہم گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے شہریوں کو واپس گھر جانے کی اجازت ہو گی۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکام ک سختی سے ہدایت کی ہے کہ عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل یقینی بنایا جائے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ مزید ایک سو اکسٹھ افراد جاں بحق اور تین ہزار تین سو ستتر افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق سینتیس ہزار پانچ سو ستاسی افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح آٹھ اعشاریہ نو آٹھ فیصد رہی۔ ملک میں وبا سے اب تک اٹھارہ ہزار تین سو دس افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ سخت اقدامات بشمول فوج کو ذمہ داریاں سونپنے کے بعد سے ایس او پی پر عملدرآمد میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عوام کی طرف سے ایس او پی کی تعمیل چونتیس فیصد سے بڑھ کر اڑسٹھ فیصد یعنی دوگنا ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعمیل کی اس سطح کو خصوصاً عیدالفطر تک برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔
https://taghribnews.com/vdchxinmx23nvmd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ