تاریخ شائع کریں2021 4 May گھنٹہ 23:03
خبر کا کوڈ : 502521

عالمی یوم القدس، باطل کے خلاف حق کی جنگ کا مظہر ہے

امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی جانب سے عالمی یوم القدس کے تعین کو ایک کامیاب انتخاب قرار دیا اور کہا کہ یہ دن، بیت المقدس کے مسلسل جہاد کی جانب سب کی توجہ مرکوز کرتا ہے۔
عالمی یوم القدس، باطل کے خلاف حق کی جنگ کا مظہر ہے
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ عالمی یوم القدس، باطل کے خلاف حق کی جنگ کا مظہر ہے اور اس دن کے تعین کا ہدف، فلسطین کی آزادی کی امنگوں کو عملی جامہ پہنانا ہے۔

حماس کے سیاسی دفتر کے رکن محمود الزہار نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی جانب سے عالمی یوم القدس کے تعین کو ایک کامیاب انتخاب قرار دیا اور کہا کہ یہ دن، بیت المقدس کے مسلسل جہاد کی جانب سب کی توجہ مرکوز کرتا ہے۔

انہوں نے سبھی فلسطینی علاقوں کی آزادی کو عالم اسلام کا بنیادی مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ بیت المقدس، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بعد پوری دنیا کے مسلمانوں کا سب سے پاک مقام ہے۔

حماس کے پولیت بیورو کے رکن نے کچھ عرب ممالک کی جانب سے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات استوار کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک، عالم اسلما کے اصول کے دائرے سے خارج ہو چکے ہیں اور مسلم امہ سے خیانب کرنے والوں کی صف میں شامل ہو چکے ہيں۔

محمود الزہار نے کہا کہ غاصبوں کے بارے میں ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ انہیں اپنی سرزمین سے نکال باہر کریں نہ یہ کہ ان کے ساتھ دوستی کریں اور ان کے ساتھ تعلقات استوار کریں۔
 
https://taghribnews.com/vdceww8nzjh87ni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ