تاریخ شائع کریں2021 4 May گھنٹہ 22:09
خبر کا کوڈ : 502512

وزیراعظم ہوش کے ناخن لیں،بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی کی ریکارڈ شرح پر حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ المیہ ہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے، اس وقت ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح 14.1 فیصد تک پہنچ گئی ہے، ڈبلیو پی آئی کے مطابق مہنگائی کی شرح 16.6 فیصد ہے۔
وزیراعظم ہوش کے ناخن لیں،بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں مہنگائی کی ریکارڈ شرح پر حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں تو سنبھال نہیں پارہے ملک کیا چلائیں گے، عمران خان کی حکومت کا ہر گزرتا دن مہنگائی کا طوفان لارہا ہے ، وزیراعظم ہوش کے ناخن لیں ۔

میڈیاسیل بلاول ہاﺅس سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی کی ریکارڈ شرح پر حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ المیہ ہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے، اس وقت ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح 14.1 فیصد تک پہنچ گئی ہے، ڈبلیو پی آئی کے مطابق مہنگائی کی شرح 16.6 فیصد ہے۔
 
انہوں نے کہاکہ ایس پی آئی کے مطابق تو مہنگائی کی شرح 21.3 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ گندم اور گنا پیدا کرنے والا ملک چینی اور آٹا درآمد کرے گا تو کیسے ملک چلے گا؟ رمضان میں مختصر دسترخوان عمران خان کی نا اہلی کی داستانیں سنا رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عوام عمران خان کو مہنگائی کی دہائیاں دے رہے ہیں اور عمران خان اپنی تعریف کے علاوہ کچھ سننے کو تیار نہیں، عمران خان مہنگائی کی قیامت ڈھا رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت نے کمرتوڑ مہنگائی کے دنوں میں بے نظیر مزدور کارڈ کا اجرا کرکے غریبوں کے زخموں پر مرہم رکھا ہے۔

انہوں نے کہاتاریخ گواہ رہے گی کہ جب عمران خان مہنگائی کی قیامت ڈھارہے تھے توپیپلزپارٹی مزدوروں کو بے نظیر کارڈ جاری کرکے ریلیف مہیا کررہی تھی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی وفاق میں حکومت بناکر ملک بھر کے مزدوروں کے لئے بے نظیر کارڈ جاری کرے گی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ عمران خان آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں تو سنبھال نہیں پارہے، ملک کیا چلائیں گے؟ ،چیئرمین پیپلزپارٹی نے سوال کیاکہ تیل، گھی، چینی، آٹے، دالوں، پھلوں، سبزیوں اور گوشت سمیت وہ کون سی ایسی شے ہے کہ جس کی قیمت میں اضافہ نہ ہوا ہو۔
 
https://taghribnews.com/vdcezw8nwjh87ni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ