تاریخ شائع کریں2021 3 May گھنٹہ 20:52
خبر کا کوڈ : 502414

ترکی کی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ کا شامی عوام کے گھروں پر حملہ

نیشنل سیرین آرمی نامی گروہ جسے ترکی کی حمایت حاصل ہے ، البرج دیہات پر حملہ کر کے لوگوں کی زمینوں اور گھروں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔
ترکی کی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ کا شامی عوام کے گھروں پر حملہ
ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگرد عناصر نے شامی عوام کی زمینوں اور گھروں پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک شحض کو شہید اور دو کو زخمی کردیا-

شامی نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق نیشنل سیرین آرمی نامی ترکی کا حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ  شمالی حلب کے مضافات میں واقع البرج دیہات پر حملہ کر کے شامی عوام کے گھروں اور زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا تاہم اس کو عوام کی سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملوں میں ایک شامی شہری اپنے گھر کا دفاع کرتے ہوئے شہید اور دو زخمی ہوگئے ہیں ۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل سیرین آرمی نامی گروہ جسے ترکی کی حمایت حاصل ہے ، البرج دیہات پر حملہ کر کے لوگوں کی زمینوں اور گھروں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔

البریج دیہات کے عوام نے دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کیا تاہم ان کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

نیشنل سیرین آرمی نامی دہشتگرد گروہ شام کے شمالی علاقوں کے عوام کے خلاف بار بار بدترین جرائم کا ارتکاب کرتا ہے ۔
 
https://taghribnews.com/vdcfy0dtjw6dxja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ