تاریخ شائع کریں2021 3 May گھنٹہ 19:33
خبر کا کوڈ : 502407

صیہونی فوج کی فائرنگ،بزرگ فلسطینی خاتون شہید

صیہونی فوجیوں نے خاتون کو متعدد گولیاں ماریں جس میں سے ایک گولی سرمیں لگی، خاتون کو شدید زخمی حالت میں ‘شعاری تزیدک’ اسپتال منتقل کیا گیاتھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئیں۔
صیہونی فوج کی فائرنگ،بزرگ فلسطینی خاتون شہید
 صیہونی فوج نے ہمیشہ کی طرح اپنے جرائم کو چھپانے کیلئے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون اسرائیلی فوجیوں پر چاقوں سے حملہ کرنے والی تھی جس کے جواب میں فائرنگ کی گئی۔

واقع کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صیہونی فوجی ایک بزرگ خاتون پر بندوق تانے ہوئے ہیں ، خاتون نہتی ہے اور اس کےپاس کوئی چاقودکھائی نہیں دیاجس کو تیز دھار آلہ قرار دیا جاسکے، قابض فوج کی ہدایات کے مطابق عبرانی میڈیا نے بھی فلسطینی خاتون کو مسلح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے تاہم اسرائیلی فوج اور عبرانی میڈیا کے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

صیہونی فوجیوں نے خاتون کو متعدد گولیاں ماریں جس میں سے ایک گولی سرمیں لگی، خاتون کو شدید زخمی حالت میں ‘شعاری تزیدک’ اسپتال منتقل کیا گیاتھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئیں۔
https://taghribnews.com/vdchvinmq23nvkd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ