تاریخ شائع کریں2021 3 May گھنٹہ 18:57
خبر کا کوڈ : 502398

وزیراعظم عمران خان کی مراعات کی تفصیلات ،بزرگ شہری سندھ ہائی کورٹ پہنچ

عمران خان کو کتنے الاونس دیے گئے اورسیشن اور ماہانہ بنیادوں پر معلومات فراہم کی جائیں، دو ہزار آٹھ سے 2018 سے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیف انفارمیشن کمشنر کو خطوط لکھ رہا ہوں مگر کوئی جواب نہیں دے رہا۔
وزیراعظم عمران خان کی مراعات کی تفصیلات ،بزرگ شہری سندھ ہائی کورٹ پہنچ
وزیراعظم عمران خان نے 2013 تا 2018 کتنی سرکاری مراعات حاصل کیں؟ بزرگ شہری سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا۔
 
تفصیلات کے مطابق   کراچی کے 79 سالہ بزرگ شہری شیر محمد چشتی نے معلومات فراہم نہ کرنے پر رائٹ آف ایکسس ٹو انفارمیشن کے تحت آئینی درخواست دائر کر دی اور موقف اختیار کیا کہ بطور شہری عمران خان سے متعلق معلومات حاصل کرنا میرا حق ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ  اسپیکر قومی اسمبلی سمیت کوئی معلومات نہیں دے رہا، عمران خان کی 2013 تا 2018 کی سرکاری مراعات کی تفصیلات چاہتا ہوں، بتایا جائے، عمران خان نے 2013 تا 18 قومی اسمبلی کے کتنے سیشن ہوئے؟ بتایا جائے، عمران خان نے کتنے سیشن میں شرکت کی ؟ بتایا جائے۔
 
شہری نے درخواست میں مزید استدعا کی کہ عمران خان نے کتنی تنخواہ، مراعات حاصل کیں؟ بتایا جائے اس دوران عمران خان کو کتنے الاونس دیے گئے اورسیشن اور ماہانہ بنیادوں پر معلومات فراہم کی جائیں، دو ہزار آٹھ سے 2018 سے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیف انفارمیشن کمشنر کو خطوط لکھ رہا ہوں مگر کوئی جواب نہیں دے رہا، بزرگ شہری نے ذہنی اذیت پہنچانے پر 5 لاکھ روپے معاوضے کا بھی مطالبہ کردیا ہے، درخواست میں صدر پاکستان، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، چیف انفارمیشن کمشنر و دیگر بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcgyx9n7ak9zw4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ