تاریخ شائع کریں2021 3 May گھنٹہ 17:23
خبر کا کوڈ : 502383

شام: صوبہ رقہ میں ایک موٹر سائیکل بم دھماکے

اس رپورٹ کے مطابق یہ موٹرسائیکل بم دھماکا ترکی کے حمایت یافتہ گروہوں کے زیرقبضہ علاقے الصناعہ میں ہوا ہے ۔
شام: صوبہ رقہ میں ایک موٹر سائیکل بم دھماکے
شمالی شام کے صوبہ رقہ میں ایک موٹر سائیکل بم دھماکے میں سات افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے-

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکا صوبہ الرقہ کی مضافاتی کالونی السلوک میں ہوا ہے جس کے نتیجے میں دوافراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ موٹرسائیکل بم دھماکا ترکی کے حمایت یافتہ گروہوں کے زیرقبضہ علاقے الصناعہ میں ہوا ہے ۔

شمالی اور مشرقی شام کے علاقوں پر ایک عرصے سے ترکی ، امریکہ اور ان سے وابستہ عناصرکا قبضہ ہے ۔

شام کی حکومت نے بارہا زور دے کرکہا ہے کہ ملک میں ترکی کے فوجیوں اور اس سے وابستہ عناصرکی موجودگی شام کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ہے ۔
https://taghribnews.com/vdcaaunme49nwe1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ